خیبر ایجنسی، حجرے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں اہلکار زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

تیراہ (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں دھماکے سے نو افراد جاں بحق ہو گئے، کوئٹہ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے درس جماعت میں واقع ایک حجرے میں مارٹر گولہ پھٹ گیا جس سے 9 افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اورکزئی اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے تاحال دھماکے کی جگہ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ چمکنی کے علاقے میں سی این جی سٹیشن میں گیس پائپ کی فٹنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے کے وقت پمپ کے اندر دو گاڑیاں بھی موجود تھیں جنہیں آگ لگ گئی، حادثے میں چار افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیٹلائٹ ٹاون تھانے پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس سے گیٹ پر مامور ایک اہلکار سید معصوم شاہ زخمی ہو گیا۔