طالبان سے مذاکرات کے لئے مولانا سمیع الحق کو موقع ملنا چاہیے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

حید آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے مولانا سمیع الحق کو موقع ملنا چاہیے، وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں صرف پنجاب کے وزیراعلیٰ کی موجودگی کے سبب دیگر تین وزراء اعلیٰ میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔

عمر کوٹ روانگی سے قبل حیدرآباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے امید لگانا مناسب نہیں۔

حکومت دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے وہ عوام کے سامنے مذمت کرتی ہے جبکہ پس پردہ امریکہ کی حمایت کی جاتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم ہرگز نہیں چاہتی۔

اگر ایسا ہوا تو پارٹی رکاوٹ بن جائیگی۔ اسد عمر نے روانگی سے قبل سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنانا ہے تو تین صوبوں کو قائل کرنا پڑیگا۔ ڈیم ملکی معیشت کے لئے تو بہتر ہو سکتا ہے لیکن ملکی سلامتی کے لئے نہیں۔