خیبر ایجنسی :آزاد امیدوار کے انتخابی دفترکے قریب دھماکا

Khyber Agency

خیبر ایجنسی(جیو ڈیسک)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں این اے 45 کے امیدوار الحاج شاہ جی گل کے انتخابی دفترکے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا این اے 45 سے آزاد امیدوار الحاج شاہ جی گل کے انتخابی دفترکے قریب ہوا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔