خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

Gunship Helicopters

Gunship Helicopters

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 شدت پسندمارے گئے ہیں۔