خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کے 12 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کے 12 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے مطابق آج حلف اٹھانے والے وزرا میں تحریک انصاف کے شوکت علی یوسف زئی، میاں جمشید الدین کاکا خیل، اسرار اللہ گنڈاپور، یوسف ایوب، محمود خان، عاطف خان، شاہ فرمان شامل ہیں۔

جبکہ جماعت اسلامی سے عنایت اللہ،حبیب الرحمان، قومی وطن پارٹی سے بیدار خان، ملک ابرار اور عوامی جمہوری اتحاد کے شاہرام ترکئی بھی صوبائی کابینہ شامل ہیں۔ 15 رکنی کابینہ کے دو وزرا اس سے قبل حلف اٹھا چکے ہیں۔