خیبر پختونخوا : حکومت کا انسداد پولیو مہم میں علما کو شامل کرنے کا فیصلہ

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں آئندہ ہو نے والی انسداد پولیو مہم میں علما کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پو لیو کے موذی مرض پر قابو پایا جا سکے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے ذرائع کو بتایا کہ پشاور میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر آئندہ پولیو مہم کا آغاز مساجد سے کیا جائے گا۔

جس کا مقصد پو لیوکے حوالے سے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے علما کے ذریعے والدین میں شعور اجاگر کر نا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علما کرام پو لیو کے خلاف منفی تاثر کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس سے ملک میں پو لیو کے موذی مرض پر قابو پایا جا سکے گا۔