خیبرپختونخوا اسمبلی ، ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد

Drone attacks

Drone attacks

خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) کی حکمران پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پشاور قرارداد کا مسودہ سنئیر وزیر سراج الحق ، تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسفزئی اور عوامی جمہوری اتحاد کے پارلیمانی لیڈر شہرام ترکئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے پاس جمع کرایا۔

قرارداد کے متن میں ڈرون حملوں کی پرزور مذمت کی گئی اور انہیں ملکی خود مختاری پر حملہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے فوری طور پر روکنے کے موثر اقدامات کئے جائیں اور واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے۔