خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلی طارق پرویز کی سیکورٹی سخت

Tariq Pervez

Tariq Pervez

پشاور(جیوڈیسک)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلی طارق پرویز کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس کے مطابق نگراں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہیں کسی بھی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ نگراں وزیر اعلی طارق پرویز نے بتایا کہ انہیں سیکورٹی اسٹاف نے تقریبات میں شرکت سے منع کیا ہے اور فی الحال چیف منسٹر سیکرٹیریٹ میں ہی تمام امور کی نگرانی کروں گا۔