خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع

Health Emergency

Health Emergency

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کورونا کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی دے دی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2 ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی دے دی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع خیبر پختونخوا اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ریلیف ایکٹ 2020 کے سیکشن 3 کے تحت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔

یاد رہے کہ 30 جون سے نافذ ایمرجنسی 30 ستمبر کو ختم ہوگی۔ ایمرجنسی میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک توسیع کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔