خیبر پختونخوا حکومت کا 28 جون کو کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن اور نقل مکانی کے مسائل پر غور کے لیے 28 جون کو کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کااعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سینئر صوبائی وزیر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خیبر پختونخوااسمبلی میں ضمنی بجٹ پر بحث کے بعد تقریر کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہناتھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئینی طور پر قبائل کو ملک کے کسی بھی حصے میں جانے کا حق حاصل ہے اور چار سدہ سے ان کو نکالنے کا نوٹس لینا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ فاٹا کے لیے وفاق سے ایک سو ارب روپے کا خصوصی پیکچ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انھوں نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 7 ہزار روپے کی امداد کو بھی ناکافی قرار دیا۔