خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت سے مستعفی

 Akbar Ayub

Akbar Ayub

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت سے مستعفی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر بلدیات کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔

کامران بنگش نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ منظورکرلیا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اکبر ایوب نے اپنے استعفے میں صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کو مستعفی ہونے کی وجہ بتایا ہے۔

اکبر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات انجام دینا اعزاز تھا، وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر مشکور ہوں تاہم اب اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔