خیبرپختون خوا میں تمام تفریحی مقامات کھولنے کے احکامات جاری

Recreational Places

Recreational Places

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے تحت واٹرپارکس,سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام واٹر پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تاہم تمام تفریحی مقامات پر گنجاش کے مطابق 50 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تفریحی مقامات پر انڈور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی، فوڈ کارنرز بھی بند رہیں گے، سوئمنگ پولز کی باقاعدگی کے ساتھ کلورینیشن کی جائے گی، تفریحی پارکوں کے داخلی وخارجی راستوں اور پارکس کے اندر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اعلامیہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔