کمالیہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق

پیرمحل(میاں اسد حفیظ) کمالیہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق آصف حیات ولد شوکت علی سکنہ کوہل کلاں ٹریکٹر ٹرالی پر سوارہو کر واپس اپنے گائوں آرہاتھا۔

کہ چک نمبر662/3 گ ب کے جمپ لگانے سے آصف سٹرک پر گرپڑا اوپرسے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی گزر گئی جس کے نتیجہ میں آصف حیات موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورکو لوگوںنے پکڑکر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔