علم حاصل کرنے کا شوق، 90 سالہ دادی اماں اسکول پہنچ گئیں

90 Year Old Women

90 Year Old Women

نیروبی (جیوڈیسک) پرائمری اسکول میں عام طور پر تو 5 سے 10 سال عمر کے طلباء ہی پائے جاتے ہیں مگر کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں ایک طالبہ کی عمر دوسرے طلباء سے کچھ زیادہ ہے، یعنی یہ طالبہ 90 سال کی ہیں اور ان کے ہم جماعتوں میں ان کے 6 عدد پرپوتے اور پرپوتیاں بھی شامل ہیں۔

یہ منفرد طالبہ پریسلا سٹی اینے ہیں جو آج سے چار سال پہلے مادالت گاؤں کے ’’لیڈرز وڑن اسکول‘‘ میں داخل ہوئیں۔ پریسلا اپنے گاؤں کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور وہ نہایت معمر ہونے کے باوجود باقاعدگی سے اسکول پہنچتی ہیں۔

وہ دوسرے طلباء کی طرح نیلی وردی اور اس کے اوپر سبز سویٹر پہنچ کر اسکول آتی ہیں اور ریاضی، انگلش، جسمانی تعلیم اور دیگر مضامین کی کلاسز میں باقاعدگی سے شامل ہوتی ہیں۔