امریکی سینیٹ : ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل مارچ تک مؤخر

Robert Menendez

Robert Menendez

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈز نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بل کو مارچ تک موخر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل کی حمایت میں ڈیموکریٹس کو بھی قائل کرلیں گے۔ امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈز نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے تین راستے ہیں پہلا راستہ فوجی، دوسرا راستہ ایٹمی ایران کو تسلیم کرنا اور تیسرا راستہ یہ ہے کہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کردی جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی لانے کی دو تجاویز پیش کی ہیں پہلی تجویز سینیٹر مارک کریک جبکہ دوسری تجویز سینیٹر رابرٹ منینڈز کی تیار کردہ ہے۔

دونوں سینیٹرز کا کہنا ہے کہ جولائی میں معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے انرجی سیکٹر پر پابندیاں مزید سخت کردی جائیں۔