کوہاٹ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھرا ٹرک برآمد، 2 افراد گرفتار

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک پکڑ کر 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک خیبر ایجنسی سے کوہاٹ کے راستے افغانستان جارہا تھا، کوہاٹ ٹنل کے قریب چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔

ٹرک سے 2 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جارہا ہے، پولیس تھانہ صدر نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔