بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کا اعلان

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز اور پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے اقدامات تیز کردیئے ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ سرسبز ماحول کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا نے کے لئے صفائی وپارکس ڈیپارٹمنٹ کو تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ نیشنل ہائی وے N5گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے پودا لگا کر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی شہاب جلیس بھی موجود تھے جنہوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو ضلع کورنگی کی حدود میں سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے محکمہ پارکس کی جانب سے چاروں زونز میں جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیئر مین سید نیئررضا نے کہاکہ سرسبز ماھول کے قیام اور اسے فروغ دینے کے لئے عوامی آگاہی مہم چلا ئی جائے سرسبز ماھول کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیا جائے انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرسبز ماھول کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں پودے لگائیں اس کی آبیاری اور حفاظت کریں تاکہ ہم باہمی تعاون سے صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دے سکیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی