بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی پانی کی بروقت نکاسی، چیئرمین سید نیئر رضا کا علاقائی دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کورتے ہوئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا دیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے چاروں زون کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران اوریونین کمیٹیز کے منتخب نمائندے بھی موجود تھے ۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات اور برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نالوں کی صفائی کے عمل کو جاری رکھا جائے نکاسی آب کے نظام میں کہیں رکاوٹ ہو تو فوری ایکشن لیکر اسے بحال کیا جائے چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مزید متوقع برساتی سورتحال میں عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے اور دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے اور تمام دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ ررہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں دوران برسات بروقت علاقائی بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔