کورنگی کی ترقی و خوشحالی اور عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔سمیع خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا ہے کہ کورنگی کی ترقی و خوشحالی اور عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے کورنگی ٹائون کی عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنا ٹائون انتظامیہ کا منشور ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ممکنہ ضروریات زندگی کی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوا م کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی 11000 روڈپر جاری نالے کی پلیہ کے تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،پی آر او محمد عامر اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ اپنے محدود وسائل کے باوجود اس پلیہ کی تعمیر کے فوری ہدایت جاری کی تاکہ اس پلیہ کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہ ہو اور ٹریفک کی آمد رفت میں کسی بھی قسم کا خلل نہ پڑے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ کا عزم ہے کہ عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کیئے جائیں جس کے لیئے مستقبل بنیادوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے موقع پر موجود محکمہ جاتی افسران کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کو ترجیح دیںانہوں نے موجود محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیں کہ نالے کی پلیہ کی تعمیر کی رفتار کو تیز اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Sami Khan Korangi Town Viisit

Sami Khan Korangi Town Viisit