کورنگی میں پاک فوج کے ٹرک پر بم حملہ، 10 فوجی اور 6 شہری زخمی

Korangi

Korangi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ضلع شرقی میں واقعہ کورنگی نمبر پانچ میں سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے اوراس بڑے دھماکے کے نتیجے میں دس فوجی اہلکار اور چھ شہری زخمی ہوگئے ہیں،ب تایا جاتا ہے کہ فوجی ٹرک پر بم سے حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے طلحہ ہاشمی اور جواد شعیب کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کو رینجرز ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے سے روک دیا گیا، کورنگی پانچ میں واقع سوک سینٹر کے قریب سیکیورٹی قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔

یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ علاقے میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے کے بعد سیکورٹی قافلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر روانہ ہوا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ زخمیوں کو سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی، سول اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں جائے دھماکہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔