کرم ایجنسی کے پہاڑوں پر 4 روز سے برفباری جاری

Karam Agency

Karam Agency

اسلام آباد (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے پہاڑوں پر 4 روز سے برفباری جاری ہے، تاہم دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ مالاکنڈ ،
ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔

کرم ایجنسی میں کوہ سفید پر چوتھے روز بھی برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ،پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں تین روز کی بارش سے متعدد کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں تین روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

بالائی علاقوں مالم جبہ،کالام اور میاندم میں برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ مری اور دیگر علاقوں میں موسم صاف ہے ، سردی میں بھی کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔