کرم ایجنسی: باراتیوں کی بس میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

Karam Agency

Karam Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے قریب افغان سرحد کے قریب باراتیوں کی بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

دھماکہ افغان علاقے ڈنڈا پٹھان میں باراتیوں کی بس میں ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔