لاہور: 43 خوردنی اشیا پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Food Items

Food Items

لاہور(جیوڈیسک)وفاقی شرعی عدالت نے بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی 43 خوردنی اشیا پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔وفاقی شرعی عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی43 خوردنی اشیا مردہ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیار کی جاتی ہیں۔

لہذا ان اشیا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا تو نہ صرف ان اشیا پر پابندی لگائی جائے گی بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے پندرہ روز میں تحریری جواب طلب کر لیا۔