ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں : چیئرمین ایف بی آر

FBR

FBR

لاہور(جیوڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو انصر جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر متوقع حکمران جماعت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ٹیکس بار کی تقریب میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انصر جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے۔

سیاستدانوں سمیت جو بھی ٹیکس نیٹ کے فارمولے پر آئے گا اس سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگ رہا تاہم ٹیکس کی شرح بہتر بنانے کے لئے جو سکیمیں دی گئیں تھیں وہ کیوں فیل ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ جن شعبوں کو ٹیکس میں استثنی حاصل تھا وہ واپس لے لئے گئے ہیں۔ رواں سال کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔