لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق جوہر ٹاون ایکسپو سنٹر کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی۔

پولیس کے پیچھا کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا۔