لاہور: نیلام گھروں میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کاسامان جل گیا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) میں ملتان روڈپر درجن سے زائد نیلام گھروں میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل گیا۔نیلام گھر میں رات گئیاچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتیہی دیکھتےآ س پاس کیمکانات سمیت درجن سے زائد نیلام گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیواور فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔عینی شاہدین کے مطابق فائربریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا۔ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔