لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

 Bar Association Elections

Bar Association Elections

لاہور (جیوڈیسک) لاہور بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، حامد خان اور عاصمہ جہانگیر کے گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

پنجاب کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری ہیں۔اس حوالے سے سیشن کورٹ میں میدان لگ چکا ہے جہاں دس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، انتخاب میں 13 ہزار 134 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور نئے سیشن کیلئے اپنا صدر اور دیگر عہدیداران کا چناؤ کریں گے۔

حامد خان گروپ کے اشتیاق چودھری اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے جی اے خان طارق میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔