روہڑی ریلوے سٹیشن پر بوگیاں پٹری سے اترنے سے آمدورفت متاثر

Rohri Railway Station

Rohri Railway Station

روہڑی (جیوڈیسک) روہڑی ریلوے سٹیشن پر بزنس ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرنیوں کی کراچی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی بزنس ٹرین کی دوبوگیاں روہڑی ریلوے سٹیشن پر پٹری سے اتر گئیں جبکہ خیبر میل کا انجن کوٹری میں فیل ہو گیا۔

ان واقعات کے باعث کراچی آنے اور جانے والی چار ٹرینیں روک دی گئیں۔

ریلوے حکام نے ہنگامی اقدامات کر کے بزنس ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھا دیا۔

کراچی آنے والے ٹریک کو بحال کر دیا جبکہ دوسرے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔