کراچی: لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، دستی بم حملے میں لیاری گینگ وار کا اہم رکن شدید زخمی ہو گیا۔

شہر قائد کے علاقے لیاری میں دو روز سے جاری کشیدگی میں کمی نہ آ سکی،گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

جھٹ پٹ مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زاہد جاں بحق جبکہ وحید اور سراج شدید زخمی ہو گئے۔

رانگی واڑہ کے علاقے میں ملا نثار اور بابا لاڈلہ گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو چکے ہیں۔

جھٹ پٹ مارکیٹ میں دستی بم حملے میں لیاری گینگ وار کے اہم رکن ملا نثار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس اور رینجرز علاقے سے غائب ہے، علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔