لاہور میں آج سی این جی کی فراہمی 5 روز کے لئے پھر بند

Lahore Cng

Lahore Cng

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں آج صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی5 روز کے لئے پھر بندکردی گئی ۔ سی این جی کیلیے صارفین رات بھر قطاروں میں لگے رہے۔اوگرا کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں2 دن کھلے رہتے ہیں۔

جمعے کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنزآج صبح بند ہوگئے،اس سے پہلے گیس بھروانے کیلیے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور صورتحال سے خاصے مایوس نظر آئے۔ان کاکہنا تھا کہ سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے روزگار ختم ہو چکے ہیں،مہنگے پٹرول اور ڈیزل پرگاڑیاں چلانے سے گھروں کاخرچا چلانا بس میں نہیں رہا۔