تعلیمی شعبے میں ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ محمد زبیر صفدر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

لاہور(16مارچ2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس برائے منصوبہ بندی سیشن 2013-14ء لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر کر رہے ہیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر صفدر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تعلیمی نظام می بہتری اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔تعلیمی شعور کواجاگر کرنے کے اسلامی جمعیت طلبہ اپنا بھرپور کردار اد کرے گی۔ تعلیمی شعبہ میں زبوں حالی کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نظام تعلیم ایک ہی ملک میںکام کر رہے ہیں۔تعلیمی نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لیے حکومت نے کبھی بھی سنجیدہ کوشش نہ کی۔ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے تعلیم ہر ایک کے لیے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد زبیر صفدر نے جمعیت کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔ تعلیم ہر ایک کے لیے لازمی اور عام کرنے کی ضرورت ہے۔تعلیمی شعبہ میںسنجیدگی سے بہتری کی ضرورت ہے۔

جعلی ڈگری ہولڈرز جب اسمبلیوں میں بیٹھیں گے تو تعلیمی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے بھرپور اور مؤثر منصوبہ بندی وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔ تعلیم کو عام کرنے کے لیے یکساں نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔یکساں نظام تعلیم کے نفاظ سے ترقی کی طرف بڑھا جا سکے گا۔