اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو چھ فیصد شرح سے سود ادا کرنے کی ہدایت

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اوسط ماہانہ بیلنس پر کم از کم چھ فیصد شرح سے سود ادا کریں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو یکم اپریل سے موجودہ نئے سیونگ ڈپازٹس بشمول ٹرم ڈپازٹس پر چھ فیصد منافع ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بچتوں کو فروغ ملے گا۔مرکزی بینک کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے بینکوں کے خلاف بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔