لاہور : سی این جی اسٹیشنز پر 5روز بعد گیس کی فراہمی بحال

CNG

CNG

لاہور(جیوڈیسک)ریجن کے سی این جی اسٹیشنز پر 5روز کے بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن کے فلنگ اسٹیشنز پر اتوار کی صبح 6بجے سی این جی کی فراہمی معطل اورجمعہ کی صبح 6بجے بحال کردی جاتی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی آمد اور گیس کے گھریلواستعمال میں کمی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا تاہم اس وقت ہفتے میں صرف دو روز سی این جی کی فراہمی کے باعث فلنگ اسٹیشز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ سی این جی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھایا جائے۔