سندھ : سی این جی سٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیئے گئے

CNG Station

CNG Station

کراچی(جیوڈٰسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند کردیئے گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک سندھ کے چھ سو سے زائد سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔

کراچی میں دس ہزار سے زائد بسیں اور منی بسیں اور سینکڑوں کی تعداد میں فلاحی اداروں کی ایمبولینس سی این جی پر چلتی ہیں۔ اسٹیشنز کی بندش سے یہ گاڑیاں بند ہوجاتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے سی این جی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافے کے ساتھ کاروبار پر بھی منفی اثرات رونما ہوتے ہیں ۔