لاہور : کیمیکل گودام میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھنے کے بعد بجھا دی گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے دہلی گیٹ علاقے میں کیمیکل گودام میں لگی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ اس سے قبل 4 گھنٹے بعد قابوپا نے کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی، آگ بجھاتے ہوئے 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد بے ہوش ہو گئے، پولیس نے گودام کے مالک کو حراست میں لے لیا۔

دہلی گیٹ میں کیمیکلز گودام میں لگی آگ پر مزید کئی گھنٹے لگ گئے اس طرح تقریبا9 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کیمیکل بو پھیلنے سے علاقے کے افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امونیا گیس اور دیگر کیمیکل کے سلنڈر اور ڈرم گودام میں موجود تھے جس کے باعث خدشہ تھا گیس علاقے میں رہنے والوں کے لیے نقصان دہ نہ ہو جائے۔