لاہور :5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج

Child Rape

Child Rape

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مغلپورہ پولیس نے 5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مغل پورہ کی پانچ سالہ بچی سنبل کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شفقت کی مدعیت میں درج کیا گیا، تاہم ابھی تک پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

درندہ صفت ملزم بچی سے زیادتی کے بعد اس کی حالت غیر ہونے پر اسے گنگارام اسپتال کے گیٹ پر پھینک گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس کو واقعے میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔