لاہور: ڈیفنس میں انتخابی دھاندلیوں کیخلاف پی ٹی آئی کا دھرنا جاری

Lahore PTI

Lahore PTI

لاہور(جیوڈیسک) انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصا ف کے کار کنوں کا دھرنا ڈیفنس لاہور میں چوتھے روز بھی جاری ہے جس میں خوا تین،بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا اتوار کی شام 5 بجے سے شروع ہونے والا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔

مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان،ابرارالحق نے بھی خطاب کیا۔این اے125 سے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔مظا ہرین کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں الیکشن کمیشن فوری طور پہ دوبا رہ انتخابات کرائے۔