عوامی رائے کے احترام میں انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں، قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں عوامی رائے کا احترام کرتیہوئے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں،نئی حکومت کو ملکی مفاد میں جہاں بھی ضرورت ہوگی، سپورٹ کرینگے۔گوجرانوالہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شکست پیپلز پارٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

پارٹی قیادت غلطیوں کا جائزہ لے رہی ہے،میاں نوازشریف کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا تھا لیکن ان کونظر انداز کر دیا گیا۔قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحاد قائم کر کے بھرپور کردار ادا کرے گی۔