لاہور: ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چار ڈاکو ڈیفنس اے پولیس کو مطلوب گاڑی میں فرار ہو رہے تھے۔ ڈیفنس بی پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاس پہنچا دیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مبینہ ڈاکو پہلے سے گرفتار تھے اور ان پر الزام تھا کہ وہ واردات کے دوران خواتین سے زیادتی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار راتوں میں 10 افراد مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک کیے جا چکے ہیں۔