کوئٹہ : یوم شہادت علی کے سلسلے میں جلوس آج رات 11 بجے نکالا جائے گا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس آج رات 11 بجے علمدار روڈ سے نکالا جائے گا، یوم علی کی مناسبت سے جلوس آج رات 11 بجے پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہو گا۔

جو روایتی راستوں علمدار روڑ، میکانکی روڑ، آرچر روڑ، آرٹ اسکول روڑ اور پرنس روڑ سے ہوتا ہوا واپس میکانکی روڈ سے پنجابی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔ پولیس کے 2 ہزار اور ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ پہاڑوں پر لیویز کے اہلکار تعینات ہونگے۔