لاہور : برطرف ٹریفک وارڈنز کا احتجاج، نوکریوں پر بحالی کا مطالبہ

Traffic Warden Protest

Traffic Warden Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں برطرف کئے گئے ٹریفک وارڈنز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نوکریوں پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے، سنیارٹی لِسٹ میں نام شامل کرانے کیلئے جعل سازی کا سہارا لینے کے الزام میں 279 ٹریفک وارڈنز کو برطرف کر دیا گیا تھا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری کے مطابق 2 سال پہلے لاہور میں کنفرم کیے گئے 1 ہزار 925 ٹریفک وارڈنز میں سے 279 کو فارغ کر دیا گیا۔

ان پرالزام ہے کہ انہوں نے سنیارٹی لسٹ میں نام شامل کرانے کیلئے جعلسازی کا سہارا لیا۔ فارغ ہونے والے ٹریفک وارڈنز نے لاہور کے ناصر باغ میں بیسیوں ٹریفک وارڈنز نے اپنی برطرفیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نوکریوں پر بحالی کیلئے نعرے لگائے۔