شکیل آفریدی کا کیس سیشن جج کی عدالت بھیجا جائے،وکیل کا مطالبہ

Shakeel Afridi

Shakeel Afridi

پشاور (جیوڈیسک) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکلا نے پولی ٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شکیل آفریدی کا کیس سیشن جج کی عدالت کو بھیجا جائے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولی ٹیکل ایجنٹ ایک انتظامی افسر ہے جب کہ وہ پراسیکیوٹر اور جج بھی ہوگا۔

ایسے میں اس سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ سمیع اللہ نے مطالبہ کیا کہ شکیل آفریدی کا کیس سیشن جج کی عدالت کو بھیجا جائے تاکہ انصاف کا تقاضے پورے ہوسکیں۔