لاہور: ڈاکٹروں کی غفلت سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا احتجاج، وزیر اعلی کا نوٹس

Lahore Protest

Lahore Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے چلڈرن اسپتال میں تین بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ ورثا نے احتجاجا میتیں سڑک پر رکھ کر میٹرو بس روک دی۔ چلڈرن اسپتال میں یکے بعد دیگرے تین بچے دم توڑ گئے۔ ورثا نے بچوں کی اموات کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو ٹھہراتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔

ورثا بچوں کی میتیں لے کر سڑک پر آگئے اور فیروز پور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس کے بعد کچھ مشتعل مظاہرین نے میٹرو روٹ پر پہنچ کر میٹرو بس سروس روک دی ۔اسپتال انتظامیہ کی کال پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونیوالے ایک بچے کے والدین کا کہنا ہے۔ وہ ہنستا کھیلتا بچہ لے کر آئیتھے لیکن اب اس کی میت لے کر جار ہیہیں۔ ادھر وزیراعلی شہباز شریف نے بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔