لاہور واقعہ انتہائی افسوسناک دل گرفتہ ہے۔ حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش ہے

لیہ ( نامہ نگار) لاہور واقعہ انتہائی افسوسناک دل گرفتہ ہے۔ حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ معصوم جانوں کا قتل عام کرنے والوں کو خواة وہ کوئی بھی ہو سزا دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سوگ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جمہوریت ڈی ریل کرنے کے جلسے جلوس اور احتجاج کر رہے ہیں۔ لاہور میں ہونے والا واقعہ بھی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔ جس میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا۔ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور واقعہ کی مکمل انکوائری کرنی چاہئے۔ اس میں ملوث افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو سزا جائے گی۔