لاہور: تاوان کیلئے اغوا نوجوان کو اس کے ملزم دوست نے قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نوجوان نے تاوان کے لئے اپنا دوست اغوا کر لیا، رقم نہ ملنے پر اسے قتل کر کے لاش اپنے گھر میں دبا دی۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں ملزم خرم نے اپنے دوست قیصر چیمہ کو ایک ہفتہ قبل اغوا کیا۔

اس کے گھر والوں سے دو کروڑ روپے تاوان مانگا۔ مقررہ وقت تک رقم نہ ملی تو خرم نے اپنے دوست قیصر کو قتل کر دیا اور لاش شادمان میں اپنے گھر میں دبا دی۔

پولیس نے ملزم خرم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔