پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک حملہ آور ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سربند میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

دہشتگردوں نے سربند کے علاقے میں منظور شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔