لاہور : ایف آئی اے نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

Power Theft

Power Theft

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ لاہور ایف آئی اے کی ٹیم کو رائے ونڈ روڈ پر پی ایچ اے سوسائٹی میں بجلی اور گیس چوری کی اطلاع ملی۔

سوسائٹی میں ایک سو چالیس سے زائد فلیٹس میں مقیم افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے بجلی چوری میں ملوث ایک سو بیس افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے جن میں لیسکو اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔