شکیل آفریدی کی جعلی ویکسین مہم چلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز بحال

Lady Health Workers Restored

Lady Health Workers Restored

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ویکسین مہم میں کام کرنے والے سترہ معطل لیڈی ہیلتھ ورکروں کو بحال کر دیا گیا۔ پشاور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن میں جعلی ویکسین مہم کا حصہ بننے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی نے ایبٹ آباد کے بلال ٹان میں اسامہ بن لادن کی جاسوسی کرنے کے لیے جعلی ہیپاٹائٹس مہم چلائی تھی جس کا انکشاف ہونے پر شکیل آفریدی کو گرفتار اور مہم میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز کو معطل کر دیا گیا تاہم پشاور ہائیکورٹ کے سرکٹ بنچ ایبٹ آباد نے انہیں بحال کرنے کا حکم جاری کیا جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے سترہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سابقہ مراعات سمیت بحال کر دیا ہے۔