لاہور : فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ ، مبینہ ڈاکو ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہورکے علاقے بھوبتیاں چوک نواب ٹاون میں ایک فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق چار افراد ایک پیٹر انجن بنانے والی فیکٹری میں زبردستی گھسنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔

جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مشکوک لگتا ہے جس پر سیکورٹی گارڈ محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت وقاراللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔