لاہور: فلائی اوور حادثے میں جاں بحق افرادکے ورثا کیلئے امداد کا اعلان

lahore flyover

lahore flyover

لاہور(جیو ڈیسک)لاہور میں مسلم ٹاون فلائی اوور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازم کے ورثا کیلئے کمپنی نے دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازم شہزاد کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

کمپنی انتظامیہ نے مرحوم کی تدفین کے لیے25 ہزار جبکہ لواحقین کی مالی امدادکیلئے دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو بھی متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے مالی امداد دینے کی اپیل کی۔